ہومانٹرنیشنلترکیہ نے اسرائیل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی

ترکیہ نے اسرائیل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی

ترکیہ نے اسرائیل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ غزہ کی پٹی میں مغربی یروشلم اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے درمیان پائیدار تنازع پر بالآخر اسرائیل میں داخل ہوسکتا ہے۔ ترک صدر نے یہ دھمکی اتوار کو جاری کی جب انہوں نے اپنی حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی ایک ریلی کے دوران خطاب کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیہ نگورو کاراباخ اور لیبیا کی طرح فلسطینیوں کی مدد کے لیے فوجی دستے کے ہمراہ اسرائیل میں داخل ہو سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیب اردگان نے ترک حکمران جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مضبوط ہونا ہوگا، تاکہ اسرائیل فلسطین میں جاری جارحٰت کو ختم کریں، جس طرح ہم کاراباخ اور لیبیا میں داخل ہوئے، ممکنہ طور پر ہمیں اسرائیل میں بھی اسی طرح کرنا ہوگا۔ ہمارے پاس ایسا نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مضبوط رہنا ہوگا تاکہ ہم یہ قدم اٹھا سکیں اور اسرائیل ،فلسطین کے ساتھ مزید جارحیت کا مرتکب نہ ہوسکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل