ہومشوبزسینیئر سٹیج اداکار سردار کمال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

سینیئر سٹیج اداکار سردار کمال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

سینیئر سٹیج اداکار سردار کمال حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

اسلام آباد (صداۓ روس)
معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق مزاحیہ اداکار سردار کمال کو دل کا دورہ پر جو جان لیوا ثابت ہوا، لواحقین کے مطابق نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، سردار کمال نے سینکڑوں سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا،ان کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق سردار کمال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کی عمر 58 برس تھی۔

سردار کمال نے 2 بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے، ان کا ایک بیٹا انگلینڈ میں ہے۔ اداکار سردار کمال کا جسد خاکی آبائی شہر فیصل آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔ سردار کمال نے درجنوں فلموں ، ٹی وی اوراسٹیج ڈراموں میں کام کیا اورخوب شہرت حاصل کی، ان کے انتقال پر فلمی اورسماجی حلقوں نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل