ہومانٹرنیشنلایف سولہ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ یوکرین پہنچ گئی، بلومبرگ کا...

ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ یوکرین پہنچ گئی، بلومبرگ کا دعویٰ

ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ یوکرین پہنچ گئی، بلومبرگ کا دعویٰ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بلومبرگ نے بدھ کو اطلاع دی کہ امریکی ساختہ ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی پہلی کھیپ یوکرین پہنچ گئی ہے۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ جنگی طیاروں کی تعداد کم ہے۔ تاہم کیف نے ابھی تک اس اطلاع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ ان طیاروں کو کس ملک کی جانب سے یوکرین کو بھیجا گیا ہے یہ ابھی واضح نہیں ہے۔ پچھلے سال نیٹو ممالک کے ایک گروپ نے، جن میں ڈنمارک، نیدرلینڈ، بیلجیم، کینیڈا، لکسمبرگ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ اور سویڈن شامل ہیں، نام نہاد ایف سولہ ‘اتحاد’ تشکیل دیا جس میں یونان، امریکہ، بلغاریہ اور فرانس بھی بعد میں شامل ہوئے۔

ہالینڈ اور ڈنمارک سمیت کچھ ممالک نے کیف کو اپنے اپنے اسٹاک سے بالترتیب 24 اور 19 طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا، جبکہ دیگر یورپی ممالک نے یوکرائنی پائلٹوں کو تربیت دینے کا عہد کیا۔ ناروے نے بھی حال ہی میں کہا ہے کہ وہ کیف کو چھ لڑاکا طیارے عطیہ کرے گا۔ بلومبرگ کے ذرائع کے مطابق اس مہینے کے آخر تک ڈیلیوری کی ڈیڈ لائن کے مطابق یہ ترسیل کی گئی ہے۔ جولائی کے شروع میں سبکدوش ہونے والی ہالینڈ کی حکومت نے کہا تھا کہ ایف سولہ طیاروں کی ترسیل کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور منتقلی جلد ہی ہو جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل