ہومتازہ ترینروس اور مغرب کے مابین قیدیوں کا تبادلہ

روس اور مغرب کے مابین قیدیوں کا تبادلہ

روس اور مغرب کے مابین قیدیوں کا تبادلہ

ماسکو (صداۓ روس)
سرد جنگ کے بعد سے روس اور مغرب کے مابین قیدیوں کا سب سے بڑا تبادلہ ہوا ہے. مغربی ممالک کے مابین یکم اگست جمعرات کی شام قیدیوں کا ایک بڑا تبادلہ ہو رہا ہے۔ مجموعی طور پر روس، امریکا، جرمنی اور تین دیگر مغربی ممالک میں قید 24 افراد کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔اس کے نتیجے میں آٹھ روسی شہریوں کی روس واپسی متوقع ہے۔ مغربی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ترکی کی ثالثی میں روس اور مغ رہائی پانے والے امریکی قیدیوں میں ممکنہ طور پر وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ایوان گیرشکووچ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ بلومبرگ نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ روس نے مغرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک تاریخی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر وال اسٹریٹ جرنل کے رپورٹر ایوان گرشکووچ اور سابق امریکی میرین پال وہیلن کو رہا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متعدد میڈیا نے مغرب اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی نشاندہی کی ہے، جو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سب سے بڑا بن سکتا ہے۔ متعدد ذرائع ابلاغ نے بتایا کیا کہ کم از کم نصف درجن روسی اور مغربی حکومت سے وابستہ طیارے بیک وقت ہوا میں تھے، جو ترکی اور دیگر نامعلوم مقامات کیلئے سفر کر رہے تھے۔ آخری بڑا قیدیوں کا تبادلہ دسمبر 2022 میں ہوا تھا، جب امریکہ نے ماسکو میں منشیات کے الزام میں سزا یافتہ باسکٹ بال کھلاڑی برٹنی گرنر کے لیے روسی تاجر وکٹر باؤٹ کو رہا کیا تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل