ہومپاکستانلاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور میں موسلادھار بارش کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
لاہور میں آج ہونے والی موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ رواں مون سون میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا بارش کا اسپیل ہے جس میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں ائیرپورٹ کے علاقے میں 353 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ دنوں ہونے والی سب سے زیادہ بارش 315 ملی میٹر تاجپورہ میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ لاہور میں موسلا دھار بارش سے بجلی کا ظام متاثرہوا اور 407 فیڈر ٹرپ کرگئے۔ فیڈر ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث شہر کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق قومی شاہراہوں پر اکثر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موٹروے ایم 2 پر پنڈی بھٹیاں، شیخوپورہ، کالا شاہ کاکو اور ٹھوکر نیازبیگ تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد اور اوکاڑہ کے مقامات پر بارش ہو رہی ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 پر فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بارش ہے۔ عوام سے انتہائی ضرورت کے تحت سفر کرنے اور دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل