ہومتازہ ترینروسی فوج کو مصنوعات فراہم کرنے والا ٹھیکیدار گرفتار

روسی فوج کو مصنوعات فراہم کرنے والا ٹھیکیدار گرفتار

روسی فوج کو مصنوعات فراہم کرنے والا ٹھیکیدار گرفتار

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو کی ایک عدالت نے روسی فوج کو سپلائی کرنے والے ایک بڑے ادارے ووینتورگ کے سی ای او ولادیمیر پاولوف کو 30 ستمبر تک تحویل میں دے دیا ہے۔ ولادیمیر پاولوف پر وزارت دفاع کو مہنگی قیمتوں پر سامان فراہم کر کے تقریباً 400 ملین روبل سے زائد کا فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق پاولوف نے ووینتورگ اور دیگر کمپنیوں کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2019 میں مجرمانہ سازش کی تھی۔ اس وقت ووینتورگ نے وزارت دفاع کے ساتھ فوجی دستوں کو تعمیراتی سامان کی فراہمی کے لیے کل 625 ملین روبل کے سرکاری معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ پاولوف کے مبینہ ساتھیوں نے اس کے بعد مینوفیکچررز سے ان اداروں کے ذریعے ضروری سامان خریدا جن کو وہ کنٹرول کرتے تھے اور پھر اسے بہت زیادہ قیمتوں پر وزارت دفاع کو دوبارہ فروخت کرتے تھے۔ تحقیقات کے مطابق حکومت کی طرف سے مالی نقصان 400 ملین روبل تھا جسے بنیاد بنا کر اس کیس کا آغاز کیا گیا.

ووینتورگ کے 67 سالہ سی ای او ولادیمیر پاولوف کو اب ‘سنگین فراڈ’ کے الزامات کا سامنا ہے اور جرم ثابت ہونے پر انہیں دس سال تک جیل بھیجا جا سکتا ہے. تفتیش کاروں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے پاس ایسی معلومات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم گواہوں یا خود تفتیش پر دباؤ ڈال سکتا ہے اور درخواست کی ہے کہ پاولوف کو حراست میں رکھا جائے۔ تفتیش کاروں نے عدالت سے میڈیا اور عوام کو عدالتی کارروائی دکھانا بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل