ہومتازہ ترینقازقستان اور کانگو کا تجارت سمیت اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر...

قازقستان اور کانگو کا تجارت سمیت اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

قازقستان اور کانگو کا تجارت سمیت اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

آستانہ (صداۓ روس)
قازق صدر قاسم جومارت توکایف اور کانگو کے صدر ڈینس ساسو اینگیسو نے اپنی دو طرفہ بات چیت کے بعد میڈیا کے لیے ایک مشترکہ بیان میں تعاون کو فروغ دینے کے اپنے باہمی ارادے کا اظہار کیا۔ قازقستان کے صدر توکایف نے کہا کہ بین الاقوامی سیاست اور عالمی معیشت میں افریقی ریاستوں کا کردار بڑھ رہا ہے، اور ان ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا قازقستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے زراعت، پیداوار، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور توانائی کے شعبے کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجیز، معدنی وسائل کی مشترکہ ترقی اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی۔

قازق صدر نے کہا میٹنگ کے دوران میں نے ای گورنمنٹ، سائبر سیکیورٹی اور ایرو اسپیس انڈسٹری میں قازقستان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دونوں ممالک کی حکومتوں کو باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے مخصوص اقدامات کرنے کی ہدایت کرنے پر اتفاق کیا۔ صدر نے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں دو طرفہ رابطوں کو وسعت دینے کے امکانات پر بھی زور دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل