ہومانٹرنیشنلبنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مظاہروں کا دائرہ پھیل گیا

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مظاہروں کا دائرہ پھیل گیا

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مظاہروں کا دائرہ پھیل گیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سمیت کئی دیگر علاقوں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے استعفے اور گزشتہ ماہ 200 سے زیادہ افراد کی ہلاکت پر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ اطلاعات ہیں کہ ڈھاکہ میں جمعے کو ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے جب کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آںسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جب کہ بعض مقامات پر اسٹن گرینیڈ بھی پھینکے۔ جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بنگلہ دیش کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور یوٹیوب سمیت کئی مقبول ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کے خلاف ایک بار پھر طلبہ تنظیموں نے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی اخبارکی ایک رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے سوشل نیٹ ورکس تک عوام کی رسائی کو محدود کر دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل