جوہری میزائلوں کی تعیناتی کے حوالے سے روس کا بڑا بیان
ماسکو (صداۓ روس)
روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے روسیا 1 ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ لمحہ بھی آسکتا ہے جب روس کو مغربی اقدامات کے جواب میں جوہری میزائل نصب کرنے کی ضرورت ہوگی اور روس بلا تعطل اس فیصلے کو عملی جامہ پہنائے گا۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے روسی عہدیدار نے کہا میں تصدیق کرتا ہوں اگر روس کے سپریم کمانڈر انچیف روسی مسلح افواج کے سربراہ ولادیمیر پوتن کو ہماری فوج کہتی ہے کہ ہمیں بعض کیریئرز پر خصوصی مقامات پر جوہری ہتھیار تعینات کرنے کی ضرورت ہے، تو ایسا کیا جائے گا۔ سرگئی ریابکوف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تاہم انہیں یہ فیصلہ عوامل کے امتزاج کی بنیاد پر کرنا چاہیے۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آج میں اس بات کو مسترد نہیں کرتا کہ وہ لمحہ آسکتا ہے جب اس کی ضرورت ہوگی کہ روس کو جوہری ہتھیارنصب کرنے پڑیں گے تو روس ایسا کرے گا۔