ہومانٹرنیشنلیوکرین کی فضاؤں میں ایف سولہ دیکھا گیا

یوکرین کی فضاؤں میں ایف سولہ دیکھا گیا

یوکرین کی فضاؤں میں ایف سولہ دیکھا گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
یوکرین میں مقامی رہائشیوں کی جانب سے آن لائن شیئر کی گئی ویڈیوز کے مطابق، امریکی ساختہ ایف سولہ لڑاکا طیارے یوکرین کی فضائی حدود میں دیکھے گئے ہیں۔ جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طیارہ اوڈیسا شہر پر نگرانی کی پرواز کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ کیف کو 2023 میں نیٹو کی متعدد مغربی ممالک نے ایف سولہ جیٹ طیاروں کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، جن میں امریکہ، فرانس، بلغاریہ، ڈنمارک، نیدرلینڈ، بیلجیم، کینیڈا، لکسمبرگ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، رومانیہ اور سویڈن شامل ہیں۔ اس حوالے سے مغربی ممالک نے یوکرین کی مدد کی غرض سے نام نہاد ایف سولہ اتحاد تشکیل دیا، جس نے کیف کو لڑاکا طیارے فراہم کرنے اور یوکرین کے پائلٹوں کو انہیں چلانے کی تربیت دینے کا وعدہ کیا۔ تاہم، ترسیل کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی تھی.

بلومبرگ کی ایک رپورٹ نے کیف میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف سولہ جیٹ طیاروں کی پہلی کھیپ اس ہفتے کے شروع میں پہنچی، اور یہ کہ اب تک فراہم کردہ طیاروں کی تعداد انتہائی کم تھی۔ یوکرین کے رہنما ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں اس ترسیل کی تصدیق کی۔ انہوں نے فراہم کیے گئے طیاروں کی تعداد کا انکشاف نہیں کیا لیکن اپنی پوسٹ میں انہوں نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کو ان طیاروں کی فراہمی کے لیے اظہار تشکر کیا۔ دونوں ممالک کو کیف کو اپنے اپنے اسٹاک سے بالترتیب 24 اور 19 طیارے فراہم کرنے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل