ہومپاکستانپاکستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

پاکستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

پاکستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (صداۓ روس)
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی مختلف کینالوں میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ کراچی کے علاقے گلشن حدید، ملیر، شاہ فیصل، ائیرپورٹ، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ، پی آئی بی، ناظم آباد سمیت شہر کے بیشتر حصوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

ادھر روہڑی کینال میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے زرعی زمینیں زیر آب آگئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج سے روہڑی کینال کا پانی بند کروا دیا ہے، پانی کی سطح کم ہونے پر شگاف پُر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب جیکب آباد کےعلاقے میرانپور کے قریب بیگاری کینال میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل متاثر ہوگئی اور درجنوں دیہات زیرآب آ گئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل