برمنگھم (رپورٹ عاصم لون) 5 اگست 2019بھارتی اقدام کے خلاف برٹش کشمیری فورم کے زیراہتمام برٹش کشمیری کمیونٹی کی طرف سے انڈین سفارتی مشن کے سامنے احتجاج کیا- احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کشمیری شناخت کو ختم کرنے کے خلاف اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے جس نے پچھلے 76سالوں سے ریاست جموں کشمیر پر جبرا قبضہ کرکے ریاستی شہریوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے لاکھوں کی تعداد میں شہریوں کو شہید کیا گیا ہزاروں عورتوں کی عصمت دری کی گئی لیکن اس کے باوجود وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہ کر سکا کشمیری 76سالوں سے آزادی کی جہدوجہد کر رہے ہیں اس کے دوران قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی کشمیریوں کی اس قربانیوں کی دنیا آزادی کی تحریک میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا ہمارے جذبہ آزادی کو ظلم و جبر سے کم نہیں کر سکتی عالمی دنیا بھارت کی طرف سے ریاست جموں کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں عالمی دنیا جہاں بھی مسلم ممالک کے اندر ظلم و جبر ہوتا ہے وہاں خواب خرگوش کی طرح سوئے رہتے ہیں لیکن جہاں بھی مسلم آزادی کی جہدوجئد کرتے ہیں اس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا انڈین جیلوں میں آزادی کشمیر کے راہنماؤں کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے انڈین دہشت گرد ریاست فوری طور پر حریت راہنماؤں کو فوری طور پر رہا کریں ان آزادی پسندوں کا صرف ایک ہی جرم ہے کہ وہ آزادی کی بات کرتے ہیں مقررین نے کہا ہم آزادی کی جہدوجہد کر رہے ہیں ہم کسی ملک یا ریاست کے خلاف نہیں ہماری جنگ قابض ریاستوں کے ارباب اختیار کے خلاف ہے جو ہماری شناخت کے دشمن ہیں ہم وحدت کشمیری کی جہدوجہد کر رہے ہیں اور وحدت سے کم کسی حل کو ہم قبول نہیں کر سکتے-