ہومانٹرنیشنلبنگلہ دیشی سابق وزیراعظم کی سیاسی پناہ کے لیے کئی ممالک سے...

بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم کی سیاسی پناہ کے لیے کئی ممالک سے درخواست

بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم کی سیاسی پناہ کے لیے کئی ممالک سے درخواست

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
روسی نیوز ایجنسی نے ہندوستان کے فری پریس جرنل نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ مستعفی ہونے اور اپنے ملک سے فرار ہونے کے بعد بیلاروس، سمیت کچھ مشرق وسطیٰ کے ممالک اور فن لینڈ سے سیاسی پناہ حاصل کرنے پرغور کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ اب لندن سے سیاسی پناہ مانگنے کا ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ برطانوی حکومت نے اشارہ دیا تھا کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کو ممکنہ طور پر مستقبل میں ان کے ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی تحقیقات سے قانونی تحفظ حاصل نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ کئی دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہیں جن میں بیلاروس، قطر، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور فن لینڈ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے آئندہ چند روز میں ہندوستان چھوڑنے کا امکان نہیں ہے جہاں وہ اس وقت مقیم ہیں۔

یاد رہے شیخ حسینہ نے پیر کو حکومت مخالف مظاہروں کے دوران استعفیٰ دے دیا اور بنگلہ دیش کی فضائیہ کے ایک طیارے میں ہندوستان فرار ہوگئیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے مطابق انہوں نے انتہائی مختصر نوٹس پر عارضی طور پر بھارت آنے کی اجازت مانگی۔ بھارتی حکومت نے انھیں اپنے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے وقت دینے کا فیصلہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل