ہومتازہ ترینیوکرینی فوج کی روسی سرحد میں گھسنے کی کوشش کو ناکام بنا...

یوکرینی فوج کی روسی سرحد میں گھسنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

یوکرینی فوج کی روسی سرحد میں گھسنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

ماسکو (صداۓ روس)
کرسک ریجن کے قائم مقام گورنر نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے روسی کرسک کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن ایف ایس بی بارڈر گارڈ سروس اور روسی مسلح افواج کے جوانوں نے یہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دی۔ یاد رہے اس سے قبل یوکرین کی فوج نے رواں برس مارچ میں روس میں صدارتی انتخابات سے قبل کرسک کے علاقے میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت بھی روسی مسلح افواج اور سرحدی محافظوں نے تمام عسکریت پسندوں کو ناکام کر دیا تھا۔

قائم مقام گورنر الیکسی سمرنوف نے کہا کہ روسی سرحدی محافظوں نے کرسک کے علاقے میں قومی سرحد سے گزرنے کی یوکرین کی کوشش کو روک دیا ہے۔ گورنر الیکسی سمرنوف نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر لکھا آج سڈزہ اور کورینیوو اضلاع سے یوکرینی افواج کی طرف سے کرسک کے علاقے میں دراندازی کی کوششوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس اور روسی مسلح افواج کے سرحدی محافظ دستوں نے یوکرائنی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل