مغرب بھی روس کے ساتھ کشیدگی سے خوفزدہ ہے، زیلنسکی
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین نیٹو ممالک پر ایک ایسا اتحاد بنانے پر زور دے رہا ہے جو روسی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کرے گا کیونکہ امریکی زیر قیادت فوجی بلاک پہلے ایسا کرنے سے انکار کر چکا ہے۔ یاد رہے کیف طویل عرصے سے اپنے مغربی حامیوں پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ماسکو کے ساتھ تنازعہ میں مزید ملوث ہو جائیں اور یوکرین کی سرزمین پر روسی ڈرون اور میزائل مار گرائیں۔ تاہم اس کی کوششوں کو غیر ملکی طاقتوں نے مسترد کر دیا ہے جو روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں۔
یوکرینی صدر نے کہا کہ مغربی اقوام ہمیشہ روس کے خلاف ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے بارے میں فکر مند رہتی ہیں، جبکہ ہم اس کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ زیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس پر کام کریں گے اورمغربی ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیف میں حکومت نیٹو ممالک کی عمومی سمت میں پرواز کے بعد “یوکرین پر حملہ کرنے والے میزائلوں کے خلاف فوجی طیارے استعمال کرنے کے لیے پڑوسی ممالک کے لیے تکنیکی امکانات” پر غور کر رہی ہے۔