ہومتازہ ترینپیرس اولمپکس میں انڈونیشیا کی بیڈمنٹن ٹیم کا بیگ نقدی سمیت چوری

پیرس اولمپکس میں انڈونیشیا کی بیڈمنٹن ٹیم کا بیگ نقدی سمیت چوری

پیرس اولمپکس میں انڈونیشیا کی بیڈمنٹن ٹیم کا بیگ نقدی سمیت چوری

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
انڈونیشیا کی انٹارا نیوز ایجنسی نے قومی بیڈمنٹن فیڈریشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز میں انڈونیشیا کی بیڈمنٹن ٹیم 53,000 یورو کے ساتھ ایک بیگ سے محروم ہوگئی۔ ٹیم کے مینیجر ارمند درمد جی کے بیگ میں ایک کریڈٹ کارڈ اور پاسپورٹ بھی تھا۔ چوری کا پتہ اس وقت چلا جب فلیٹ ٹائر ٹھیک کیا جا رہا تھا۔ ٹیم کے مینیجردرمد جی نے اس واقعہ کے فوری بعد انڈونیشیا کے سفارت خانے اور پولیس کا سے رابطہ کیا لیکن چور کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دستیاب معلومات کے مطابق درمد جی ٹیم کی کرائے کی کار میں ایک اور ساتھی پُسپا اراوتی کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک شخص ان کے پاس پہنچا تاکہ انہیں ان کی کار کے فلیٹ ٹائر کی اطلاع دے۔

درمد جی ٹائر چیک کرنے کے لیے گاڑی سے باہر نکلے، جب کہ اراوتی ٹیم کے لیے ضروری سامان خریدنے کے لیے قریبی دکان پرگئی۔ اس مسئلے کی اطلاع دینے کے لیے کار رینٹل سروس سے رابطہ کرنے کے بعد، درمد جی اپنی سیٹ پر واپس آئے اور دیکھا کے ان کا بیگ غائب تھا۔ اولمپک گیمز 11 اگست کو اختتام پذیر ہوں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل