ہومانٹرنیشنلبرازیل میں 62 مسافروں سمیت مسافر طیارہ گر کر تباہ

برازیل میں 62 مسافروں سمیت مسافر طیارہ گر کر تباہ

برازیل میں 62 مسافروں سمیت مسافر طیارہ گر کر تباہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
برازیل کی جنوب مشرقی ریاست ساؤ پالو میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 58 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ برازیل کےمقامی میڈیا کے مطابق جمعہ کو برازیل کے شہر وینہیڈو میں ایک طیارہ جس میں 62 افراد سوار تھے گر کر تباہ ہو گیا۔ساؤ پالو کی ریاستی فائر بریگیڈ نے سوشل میڈیا پر تصدیق کی ہے کہ ایک طیارہ ونہیڈو میں گر کر تباہ ہو گیا، اور اس نےعملے کو حادثے کے علاقے میں بھیج دیا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ درختوں کے جھرمٹ میں گرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جس کے بعد سیاہ دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھ رہا ہے۔دوسری جانب ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، برازیل کے صدرنے حادثے کے متاثرین کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، انہوں نے مزید کہا کہ جہاز میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز، ملٹری پولیس اور سول ڈیفنس سروسز جائے حادثہ پر کام کر رہی ہیں۔ ونہیڈو اور ویلین ہوس کی میونسپلٹی کے ہسپتال زخمیوں کو داخل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل