ہومتازہ ترینروس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سیاحوں کو بھیجنے کے لیے تیار

روس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سیاحوں کو بھیجنے کے لیے تیار

روس بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر سیاحوں کو بھیجنے کے لیے تیار

ماسکو (صداۓ روس)
روسی ریاستی خلائی کارپوریشن روسکوسموس کے ذیلی ادارے گلوکوسموس نے کہا کہ روس 2025 کے دوسرے نصف حصے میں سویز ایم ایس خلائی جہاز پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے سیاحتی مشن کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق یہ متوقع پرواز کیوتھری اور کیو فور قازقستان کی مشہور لانچ سائٹ بیکونور کوسمودرومے سے کی جائے گی جس کی پرواز کا دورانیہ تقریباً 3 گھنٹے ہوگا. صداۓ روس کو موصولہ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر جانے والے سیاحوں کی تیاری کا وقت دس ماہ ہوگا جبکہ یہ سیاح بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر دس دنوں تک رہیں گے.

سویوز ایم ایس خلائی جہاز ایک پیشہ ور خلا باز اور دو سیاحوں کو لے کر جائے گا۔ اس مہم میں طبی معائنہ، فلائٹ پروگرام کی ترقی اور ذاتی تربیت شامل ہوگی۔ بیان کے مطابق مشن کی تیاری کرنے والے ماسکو ریجن میں واقع کاسموناٹ ٹریننگ سینٹر میں سیشن کریں گے۔ گلوکوسموس کے مطابق سویوز ایم ایس خلائی جہاز ایک پیشہ ور خلا باز اور دو سیاحوں کو خلا میں لے کر جائے گا۔ اس مہم میں طبی معائنہ، فلائٹ پروگرام کی ترقی اور ذاتی تربیت شامل ہوگی۔ بیان کے مطابق مشن کی تیاری کرنے والے ماسکو ریجن میں واقع کاسموناٹ ٹریننگ سینٹر میں سیشن کریں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل