ہومانٹرنیشنلدرجنوں ہندوستانی شہری روسی فوج سے رہائی کے منتظر ہیں، ہندوستان

درجنوں ہندوستانی شہری روسی فوج سے رہائی کے منتظر ہیں، ہندوستان

درجنوں ہندوستانی شہری روسی فوج سے رہائی کے منتظر ہیں، ہندوستان

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جمعہ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ تقریباً 70 ہندوستانی شہری لالچ میں آ کر یوکرین تنازعہ میں حصہ لینے کے لیے روس چلے گئے تھے، جو کے اب روسی فوج سے چھٹی کے منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں انسانی سمگلر میدان جنگ میں لے کر گئے جنہوں نے انہیں منافع بخش نوکریوں کی پیشکش کی۔ ماسکو ان کی وطن واپسی میں نئی ​​دہلی کی مدد کر رہا ہے۔ جے شنکر کے مطابق اس سے قبل 14 ہندوستانی شہری پہلے ہی گھر واپس جا چکے ہیں، جب کہ آٹھ لڑائی میں مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو مہینوں کے دوران کل 91 ہندوستانی شہریوں کو روسی فوج میں بھرتی کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے 69 کو اب بھی ڈیوٹی سے فارغ ہونے کی امید ہے۔

انسانی سمگلروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دس انسانی سمگلروں کے خلاف کافی شواہد سامنے آئے ہیں جن کی شناخت ہم جانتے ہیں۔ تفتیش کے دوران ملزمان میں سے دو کو 24 اپریل کو اور دو مزید کو 7 مئی کو گرفتار کیا گیا۔ چاروں ملزمان اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں۔

ہندوستانی وزیر خارجہ کے مطابق بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے 19 افراد اور اداروں کے خلاف فوجداری مقدمہ کھولا ہے۔ ایک رکن پارلیمنٹ نے جے شنکر سے پوچھا کہ اگر ماسکو وطن واپسی کے معاملے کو سنجیدگی سے لینے میں ناکام رہتا ہے تو کیا ہندوستان روسی تیل خریدنا بند کردے گا۔ انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال میں بھی کسی طرح دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل