ہومانٹرنیشنلجرمنی میں امریکی میزائل کی تعیناتی سے جرمن شہری فکرمند

جرمنی میں امریکی میزائل کی تعیناتی سے جرمن شہری فکرمند

جرمنی میں امریکی میزائل کی تعیناتی سے جرمن شہری فکرمند

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ہر دوسرا جرمن شہری اس بارے میں فکرمند ہے کہ اگر امریکہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل جرمنی میں تعینات کیے تو روس کے ساتھ کشیدگی بڑھ جائے گی۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق جرمن شہریوں کو اس بارے میں خاصی فکر لاحق ہے کہ اگر امریکہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل جرمنی میں تعینات کیے تو روس کے ساتھ کشیدگی بڑھ جائے گی۔جولائی میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر، یہ اعلان کیا گیا تھا کہ امریکہ کے ٹوماہاک کروز میزائل اور نئے تیار کردہ ایس ایم سکس ہائپرسونک ہتھیاروں کو 2026 سے جرمنی منتقل کیا جائے گا۔ یہ ہتھیار روس کے اندر دور تک کے مقامات کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 50 فیصد جواب دہندگان کو یہ یقین ہے کہ امریکی میزائل پروجیکٹ سے کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ 38 فیصد اس پر یقین نہیں رکھتے اور 12 فیصد غیر فیصلہ کن ہیں۔ جرمن چانسلر اولاف شولس کی اپنی سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹس سمیت کئی پارٹیوں نے اس منصوبے پر تنقید کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس پر پارلیمنٹ میں بحث کرائی جائے ۔شولس نے دلیل دی تھی کہ ان ہتھیاروں کی تعیناتی کا مقصد جنگ کو روکنے کے بطور تدارک استعمال کرنا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل