ہومتازہ ترینروسی فضائیہ کی یوکرین کے سومی ریجن میں گھس کر بمباری

روسی فضائیہ کی یوکرین کے سومی ریجن میں گھس کر بمباری

روسی فضائیہ کی یوکرین کے سومی ریجن میں گھس کر بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی فضائیہ اور میزائل دستوں نے سومی کے علاقے میں یوکرین کے فوجی ذخائر پر حملہ کیا۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ حملہ یوکرین کے فوجی اہلکاروں اور ہارڈ ویئر پر نیکولائیوو-ڈیریینو، گیوو، لیوبیموکا، زیلینی شلیخ اور سویرڈلیکووو کے قریب سمی کے علاقے میں کیا گیا. اس کے علاوہ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک سخوئی 34 بمبار نے بھی سرحدی کورسک ریجن میں یوکرائنی فورسز کو گزشتہ رات نشانہ بنایا۔

وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ایرو اسپیس فورسز کے ایک سخوئی 34 بمبار ملٹی فنکشنل سپرسونک لڑاکا بمبار کے عملے نے کورسک ریجن کے ایک سرحدی علاقے میں یوکرین کی افرادی قوت اور فوجی ساز و سامان پر رات بھر حملہ کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل