ہومتازہ ترینقومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہور (صداۓ روس)
پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے قومی ہیرو جیولین تھرور ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر عوام کی بہت بڑی تعداد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ رپورٹ کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کاطیارہ پیرس سے براستہ استنبول رات ایک بج کر 25 منٹ پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پیرس اولمپک میں تاریخ رقم کرنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ قومی ہیرو ارشد ندیم کا پیرس سے وطن واپسی پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا جہاں عوام کا جم غفیر موجود تھا۔

قومی ہیرو ارشد ندیم کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے پاکستان کی حدود میں طیارہ داخل ہونے پر خوش آمدید کہا گیا، طیارے کو خصوصی واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا، لاہور ایئر پورٹ پر شہریوں کی بہت بڑی تعداد قومی ہیرو کا استقبال کرنے کیلئے موجود تھے۔ طیارے سے باہر آنے کے بعد انہیں ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ارشد ندیم کی اپنے والد سے ملاقات پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، والد انہیں گلے سے لگا کر اپنے آنسوؤں کو روک نہ سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل