ہومتازہ ترینغزہ پٹی میں اسکول پر اسرائیلی حملے پر روس کا شدید ردعمل

غزہ پٹی میں اسکول پر اسرائیلی حملے پر روس کا شدید ردعمل

غزہ پٹی میں اسکول پر اسرائیلی حملے پر روس کا شدید ردعمل

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترحمان ماریا زخارووا نے کہا ہے کہ روس غزہ پٹی میں ایک اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے. واضح رہے کہ دس اگست کو اسرائیل نے غزہ میں التابعين اسکول پر تین مزائل داغ دئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ایک سو افراد ہلاک ہو گئے۔ زخارووا نے کہا کہ روس کو اس بہت صدمہ پہنچا، ہم ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں اور ہماری تمنا ہے کہ زخمی افراد جلدی صحت یاب ہو جائیں گے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ پٹی میں رہنے والے پرامن شہریوں پر حملوں کا کوئی جواز نہیں بلکہ ان سے مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ روس نے ایک بار پھر اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے حملے بند کر دے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں پر عمل درآمد کرے۔ زاخارووا نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے سانحات اسرائیل فلسطین تنازعہ کو کم کرنے اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ جنگ ​​بندی کے حصول کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل زور دے رہے ہیں کہ وہ شہری اہداف پر حملوں سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایسی حرکتوں کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل