زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی
ماسکو (صداۓ روس)
ریجن کے گورنر یوگینی بالٹسکی نے کہا کہ یوکرین کی اینرگودر شہر پر حملے کے بعد زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کولنگ سسٹم میں آگ لگ گئی ہے، کیونکہ یہ پلانٹ اس شہر میں واقع ہے۔ گورنر کے مطابق اس آگ سے دھماکے کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ پلانٹ کے تمام چھ ری ایکٹر کولڈ ڈاون ہیں۔ انرگودر شہر پر یوکرین کی گولہ باری کے نتیجے میں زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ کولنگ سسٹم کی تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔ گورنر نے ٹیلی گرام پر لکھا فی الحال پلانٹ کے تمام چھ ری ایکٹر کولڈ شٹ ڈاؤن میں ہیں، اس لیے بھاپ کے پھٹنے یا کسی اور دھماکے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زاپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ اور ینرگودار شہر کے ارد گرد تابکاری پھیلنے کا خطرہ نہیں ہے.
پلانٹ انتظامیہ نے بتایا کہ قریبی شہر اینرگودر میں یوکرین کی گولہ باری کے بعد زپوروزئے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں لگنے والی آگ کولنگ ٹاورز کے قریب لگی ہوئی ہے۔ وزارت ہنگامی صورتحال کے ملازمین آگ لگنے کی جگہ پر کام کر رہے ہیں اور آگ بجھائی جا رہی ہے۔ آگ نے پلانٹ کے کام کو کسی بھی طرح سے متاثر نہیں کیا.