ہومتازہ ترینشہریوں پر حملہ کرنے والی یوکرینی حکومت سے بات نہیں ہوسکتی، صدر...

شہریوں پر حملہ کرنے والی یوکرینی حکومت سے بات نہیں ہوسکتی، صدر پوتن

شہریوں پر حملہ کرنے والی یوکرینی حکومت سے بات نہیں ہوسکتی، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روسی سرحد پر یوکرین کی مسلح اشتعال انگیزی کا مقصد مستقبل کے مذاکرات میں کیف کے موقف کو تقویت دینا ہے، لیکن ایسی حکومت کے ساتھ بات چیت کا کوئی مطلب نہیں جو شہریوں پر حملہ کرتی ہو۔ انہوں نے یہ بیان روسی سرحد کی صورتحال کے بارے میں ایک اجلاس کے دوران دیا۔روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سرحد کی صورتحال پر ہونے والے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ روسی سرحد پر یوکرین کی مسلح اشتعال انگیزی کا مقصد روسی فوجیوں کی پیش قدمی کی رفتار کو کم کرنا ہے، لیکن کیف اس میں ناکام ہو رہا ہے، کیونکہ دونباس اور نووروسیا کے علاقوں کو پہلے سے ہی 50 فیصد تیزی سے آزاد کرایا جا رہا ہے۔

صدر پوتن نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں جیسا کہ کورسک میں دراندازی کی کوشش کی گئی، یقینی طور پر یوکرینی شر پسندوں کو روس فوج کا مرکزی فوجی ہدف بناتی ہیں- روسی صدر نے کہا کہ یوکرین سے مکمل آزادی کے لیے ہمارے فوجیوں کی پیش قدمی کو روکنا ناممکن ہے. قبل ازیں روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی تھی کہ یوکرینی جنگجو گروپ مغربی، مرکز، جنوب اور مشرقی پوزیشنوں پر تیزی سے قابض ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ روسی افواج کئی ہفتوں سے دشمن کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پیش قدمی کر رہی ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل