ہومتازہ ترینروسی بمبار طیاروں کی کورسک میں یوکرین کے فوجی اہداف پر بمباری

روسی بمبار طیاروں کی کورسک میں یوکرین کے فوجی اہداف پر بمباری

روسی بمبار طیاروں کی کورسک میں یوکرین کے فوجی اہداف پر بمباری

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ روسی سخوئی 34 فرنٹ لائن بمبار طیاروں نے کورسک ریجن کے ایک سرحدی علاقے میں یوکرین کی مسلح افواج کے افرادی قوت کے ساتھ ساتھ بکتر بند اور خصوصی آلات کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی ایرو اسپیس فورسز کے سخوئی 34 ملٹی رول سپرسونک لڑاکا بمباروں نے رات کے وقت کورسک ریجن کے ایک سرحدی علاقے میں یوکرین کی مسلح افواج کی بڑی تعداد میں افرادی قوت، بکتر بند اور خصوصی فوجی سازوسامان پر حملہ کیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ جاسوسی سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تصدیق موصول ہونے کے بعد کہ ان یوکرینی اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ کامیاب حملہ کرنے کے بعد روسی طیارے بحفاظت اپنے ہوائی اڈوں پر واپس چلے گئے.

اس کے علاوہ روسی وزارت دفاع نے رپورٹ کیا کہ روس کے بٹل گروپ نارتھ کے یونٹوں نے اسٹار لنک مواصلاتی اسٹیشن پر قبضہ کرلیا ہے. جاری بیان میں کہا گیا کہ روسی فوج نے کورسک ریجن کے ایک سرحدی علاقے میں یوکرین کی مسلح افواج کی پوزیشن پر حملہ کیا اور یوکرین کے چار فوجی اہداف کو تباہ کر دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل