ہومتازہ ترینفلسطین میں جاری انسانی تباہی کو انتہائی دکھ سے دیکھ رہے ہیں،...

فلسطین میں جاری انسانی تباہی کو انتہائی دکھ سے دیکھ رہے ہیں، روسی صدر

فلسطین میں جاری انسانی تباہی کو انتہائی دکھ سے دیکھ رہے ہیں، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کے روز کہا کہ روس فلسطین میں رونما ہونے والی انسانی تباہی کو درد اور پریشانی کے ساتھ دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پرہم فلسطین کو درپیش انسانی تباہی کو انتہائی دکھ اور تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ صدر پوتن نے کہا کہ ہم اپنی طرف سے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور مزید انسانی امداد بھجتے رہیں گے. صدر پوتن نے عباس کو بتایا جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم نے 700 میٹرک ٹن مختلف کارگو فلسطین بھیجے ہیں اور ہم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو استعمال کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں. روسی نے مزید کہا کہ سب سے پہلے، ہم یقینی طور پر شہریوں کی ہلاکتوں پر فکر مند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک 40,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے ماسکو میں بات چیت کے دوران کہا کہ فلسطین روس کی حمایت کرتا ہے اور اس کی قیادت پر اعتماد کرتا ہے. صدر محمود عباس نے نوو اوگاریوو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا “آپ کے ساتھ بات چیت کرنا، آپ سے مشورہ کرنا میرے لیے ہمیشہ بہت خوشی کی بات ہے۔ ہم آپ پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں آپ پر بھروسہ ہے، ہم آپ کی حمایت محسوس کرتے ہیں۔ ہم اپنی طرف سے آپ کے ساتھ ہیں۔ اور ہمیں امید ہے کہ روس اور فلسطین کا یہ ساتھ ہمیشہ رہے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل