ہومپاکستانروسی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی قوم کیلئے یوم آزادی کا...

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی قوم کیلئے یوم آزادی کا پیغام

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستانی قوم کیلئے یوم آزادی کا پیغام

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 14 اگست کو اسلامی جمہوریہ پاکستان اپنا یوم آزادی 1947 میں منا رہا ہے، اس دن پاکستانی قوم نے برطانوی استعمار کے خلاف ایک طویل اور مشکل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی۔ روسی وزارت خارجہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اہمیت حاصل ہے اور وہ علاقائی اور عالمی معاملات میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے لوگ اپنی سماجی و اقتصادی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کی قدیم تاریخ اور ثقافتی ورثے پر فخر کرتے ہیں۔ پاک روس تعلقات کی ابتدا کے بارے بات کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمارے ملک اور پاکستان کے درمیان یکم مئی 1948 کو سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ پاکستان روس کے لیے ایک اہم غیر ملکی شراکت دار ہے اور ہمارے تعلقات کی اہمیت ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا ماسکو اور اسلام آباد بیشتر بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔ روس اور پاکستان مستقل طور پر کثیر جہتی فارمیٹس میں، بلخصوص اقوام متحدہ اور ایس سی او سمیت دو طرفہ طور پر اپنے تعاون کو بڑھا رہے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ نے یوم آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر کہا کہ آج ہم اپنے پاکستانی ساتھیوں اور دوستوں کو یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی مسلسل کامیابی، خوشحالی اور ترقی کی خواہش کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل