ہومتازہ ترینروس میں نیوی گیشن سے آراستہ سمارٹ پیراشوٹ سسٹم کی تیاری جاری

روس میں نیوی گیشن سے آراستہ سمارٹ پیراشوٹ سسٹم کی تیاری جاری

روس میں نیوی گیشن سے آراستہ سمارٹ پیراشوٹ سسٹم کی تیاری جاری

ماسکو (صداۓ روس)
ایئر بورن ٹروپس کی ملٹری سائنٹیفک کمیٹی کے چیئرمین آندرے پروخوروف نے آرمی 2024 فورم کے موقع پر بتایا کہ روس میں نیوی گیشن پیکجوں کے ساتھ اسمارٹ پیراشوٹ سسٹمز چھاتا بردار فوج کی مدد کیلئے تیار کیے جا رہے ہیں۔ پروخوروف نے کہا کہ اس منفرد منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے. ان کا کہنا تھا کہ یہ پیراشوٹ سسٹم ہمیں ایک فاصلے پر اٹھائے گئے اضافی بوجھ کے کنٹرول شدہ پیرا ڈراپ کو انجام دینے کے قابل بناتا ہے۔ روسی عہدیدار نے بتایا کہ یقینی طور پر اس طرح کی خصوصیات چھاتا برداروں کے استعمال کے طریقہ کار، جیسے لینڈنگ پارٹیز، فضائی حملہ، اور یوکرین میں جاری روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی جائیں گی۔

پروخوروف نے کہا خصوصی فوجی آپریشن کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سمارٹ پیراشوٹ سسٹم کو تیار کیا جا رہا ہے اور اس کا مضبوط ترقیاتی ویکٹر رہے گا. خیال رہے آرمی 2024 فورم ماسکو ریجن میں 12 سے 14 اگست تک منعقد ہوا ہے۔ اس تقریب کے دوران اسلحے، میٹریل اور خصوصی گاڑیوں کے جدید ترین ماڈلز شرکاء کو دکھائے گئے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل