روس میں سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی رابطہ کونسل قائم
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے سرحدی علاقوں میں فوجی سلامتی کے مسائل پر ایک رابطہ کونسل قائم کی ہے۔اس حوالے سے روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے کونسل کا پہلا اجلاس منعقد کیا۔ روسی وزیر دفاع نے کہا میں نے سرحدی علاقوں: بیلگوروڈ، برائنسک اور کورسک کے علاقوں میں فوجی سلامتی کے مسائل پر ایک رابطہ کونسل بنانے کا حکم دیا۔ بیلوسوف نے کہا کہ اس کا مقصد جنگی گروپوں کے لیے جامع تعاون کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے جو قومی سرحد کی حفاظت، ریجنز کی سرزمین اور آبادی کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے جمعرات کو اطلاع دی تھی کہ سرحدی علاقوں کی فوجی سلامتی کے لیے روس کی نئی رابطہ کونسل فوجیوں کی سپلائی، انٹرایجنسی بات چیت، انجینئرنگ سپورٹ، مدد اور انخلاء سے نمٹے گی۔