ہومانٹرنیشنلکورسک حملہ ایک جوا ہے جو یوکرین کیلئے بدترین ثابت ہوسکتا ہے،...

کورسک حملہ ایک جوا ہے جو یوکرین کیلئے بدترین ثابت ہوسکتا ہے، امریکی اخبار

کورسک حملہ ایک جوا ہے جو یوکرین کیلئے بدترین ثابت ہوسکتا ہے، امریکی اخبار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
خبر رساں ایجنسی اے پی نے پہلے اطلاع دی تھی کہ کورسک کے علاقے میں کیف کی جارحیت کے باوجود، اگلے محاذوں پر روس کا مجموعی طور پر سٹریٹجک کنٹرول برقرار ہے بلکہ روسی فوج پیش قدمی کر رہی ہے. وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ روس کے کورسک علاقے پر حملے نے یوکرین کی فوج کو پہلے سے تیار ہونے والی فرنٹ لائنز سے فوجیوں اور ہتھیاروں کو ہٹانے پر مجبورکیا۔ اخبار نے استدلال کیا کہ یوکرین مشرقی محاذ سے روس کے کورسک علاقے میں فوجیوں کو دوبارہ تعینات کر رہا ہے، ایسے جوئے میں کیف کے لیے خراب صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ ڈبلیو ایس جے نے ایک کمانڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے فوجی کمانڈروں کے پاس اتنے لوگ نہیں ہیں کہ وہ اپنا کام صحیح طریقے سے کر سکیں، تھکے ہوئے فوجی خندقوں میں زیادہ وقت گزار رہے ہیں کیونکہ ان کی جگہ لینے کے لیے کوئی تازہ دستے موجود نہیں ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق 6 اگست کو کورسک کی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے یوکرائنی فوجیوں کے لیے صورتحال موسم گرما کے دوران مزید بدتر ہوگئی ہے، کیونکہ اس بات کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں کہ روسی افواج میں نرمی آ رہی ہے۔ امریکی اخبار نے نتیجہ اخذ کیا کہ کورسک میں یوکرینی فوجی بھیجنے کا مطلب ہے کہ انہیں ڈونیٹسک کے علاقے سے دور لے جایا گیا ہے۔ مشرق میں موجود یوکرینی فوجیوں نے کہا کہ وہ ابھی تک اس بات پر یقین نہیں کر رہے کہ یوکرین کے فوجیوں کو روس بھیجنے سے کوئی فائدہ ہوگا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل