ہومانٹرنیشنلغزہ پٹی میں فوجی کارروائی میں 115 شیر خوار ہلاک ہوچکے ہیں،...

غزہ پٹی میں فوجی کارروائی میں 115 شیر خوار ہلاک ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ

غزہ پٹی میں فوجی کارروائی میں 115 شیر خوار ہلاک ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے رابطہ نے بتایا کہ فلسطینی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں کل 115 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تمام مرنے والوں کی عمریں آٹھ ماہ سے کم تھیں۔ جاری بیان میں کہا گیا ان مرنے والے بچوں میں 48 کی تعداد یعنی (42 فیصد) ایسے شیر خوار شامل ہیں جن کی عمر موت کے وقت ایک ماہ سے کم تھی۔ ایجنسی نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ انکلیو کی وزارت صحت نے قبل ازیں اطلاع دی کہ یکم اگست 2024 تک 10,627 بچے جن میں 663 کی عمر ایک سال سے کم تھی، ان 32,280 مرنے والوں میں شامل تھے جن کی شناخت دستاویز میں کی گئی تھی۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ امریکا ، قطر اور مصر کی جانب سے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کا ایک اور دور اگلے ہفتے پھر ہوگا، تاہم بات چیت اب قاہرہ میں ہوگی۔ قطر مذاکرات پر مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پیش کی ہیں جن پر مشاورت جاری رہے گی۔ مشترکہ بیان کے مطابق امریکا کی جانب سے گزشتہ ہفتے اتفاق شدہ نکات پر تیزی سے عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے تجاویز پیش کی گئیں، اب زندگیاں بچانے، غزہ کے لوگوں کی زندگیوں میں کچھ آسانی اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روک تھام جیسے نتائج کے حصول کیلئے راستہ صاف ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل