ہومتازہ ترینیوکرین کی پوری فوجی یونٹ نے کورسک میں ہتھیار ڈال دیے

یوکرین کی پوری فوجی یونٹ نے کورسک میں ہتھیار ڈال دیے

یوکرین کی پوری فوجی یونٹ نے کورسک میں ہتھیار ڈال دیے

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ یوکرین کی مسلح افواج کی 22 ویں علیحدہ میکانائزڈ بریگیڈ کے 24 فوجیوں کی ایک فوجی یونٹ نے روسی مسلح افواج کے سامنے کورسک ریجن کے گاؤں کومارووکا کے قریب ہتھیار ڈال دیے. واضح رہے یوکرین فوجیوں نے یہ ہتھیار روسی قانون نافذ کرنے والے ادارے ٹیلی گرام پر خصوصی طور پر بنائے گئے چینل کا استعمال کرتے ہوئے ڈالے. روسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج کی 22 ویں علیحدہ مشینی بریگیڈ کے چوبیس فوجیوں نے کورسک سمت میں کومارووکا گاؤں کے قریب ایک منظم انداز میں روسی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ ہتھیار ڈالنے سے پہلے، یوکرین کی فوج نے فری_سڈر 2022 چینل کے ذریعے ہم سے رابطہ کیا.

Ukrainian soldier

یاد رہے 6 اگست کے روز یوکرینی افواج نے سرحد پار کر کے روس میں داخل ہو کر کورسک کے علاقے میں حملہ شروع کردیا۔ اس حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین نے ایک اور بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کی، شہری اہداف پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ صدر پوتن نے مزید کہا کہ روس کے سرحدی علاقوں میں دشمن کو مناسب جواب دیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل