ہومانٹرنیشنلجرمنی نے یوکرین کے لیے فوجی امداد روک دی

جرمنی نے یوکرین کے لیے فوجی امداد روک دی

جرمنی نے یوکرین کے لیے فوجی امداد روک دی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمنی کے فرانکفرٹر اللگمینے سوننتگسزیٹنگ اخبار نے جرمن وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر کی طرف سے اعلیٰ دفاعی اہلکار بورس پسٹوریس اور اعلیٰ سفارت کار اینالینا بیئربوک کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ جرمنی کو یوکرین کے لیے اپنی فوجی امداد کو محدود کرنا پڑے گا کیونکہ موجودہ بجٹ میں اس مقصد کے لیے کوئی نئی رقم نہیں رکھی گئی۔ اخبار کے مطابق اس کی وجہ چانسلر کے دفتر اور وزارت خزانہ کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات ہیں۔ یوکرین کیلئے فوجی سازوسامان جو پہلے ہی منظور ہو چکے ہیں کیف کو فراہم کیے جاتے رہیں گے، لیکن جرمن چانسلر اولاف شولز کی درخواست پر وزارت دفاع سے اضافی درخواستوں کی حمایت نہیں کی جائے گی۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ یوکرین کو فوجی امداد میں رکاوٹ پہلے ہی اثر انداز ہو چکی ہے۔ یوکرین کے لیے صورت حال جلد ہی خراب ہونے کا امکان ہے، کیونکہ فوجی مدد اگلے سال تقریباً نصف رہ جائے گی. تاہم وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر یوکرین کے لیے مالی امداد میں زبردست کمی کی توقع نہیں رکھتے۔ ان کی رائے میں مستقبل میں یہ رقم وفاقی بجٹ سے نہیں بلکہ منجمد روسی اثاثوں سے آئے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل