ہومتازہ ترینیوکرین جوہری ڈرٹی بم استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، روس

یوکرین جوہری ڈرٹی بم استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، روس

یوکرین جوہری ڈرٹی بم استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روسی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین ’ڈرٹی بم‘ کا استعمال کرسکتا ہے جس میں روایتی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ساتھ تابکاری مواد بھی شامل ہوتا ہے۔ روس کو موصول ہونے والی انٹیلی جنس کے مطابق یوکرائنی افواج نے روسی پاور پلانٹ میں جوہری فضلہ ذخیرہ کرنے والے مقامات کو تابکار وار ہیڈز سے نشانہ بنانے اور پھر ماسکو پر الزام لگانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ کیف کی افواج پہلے ہی یورپ کے سب سے بڑے ذپوروزہے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کر چکی ہیں جس کے نتیجے میں ایک کولنگ ٹاور میں آگ لگا چکی ہے، جبکہ روس پر خود بمباری کا الزام لگا رہا ہے۔

دوسری طرف کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرینی ایک جوہری جھوٹا حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں – فوجی صحافی مرات خیرالن نے جمعہ کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر کہا یوکرینی فوجی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے خرچ شدہ جوہری ایندھن کے ذخیرہ کرنے کی جگہوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

’ڈرٹی بم‘ کیا ہوتا ہے؟
یہ ایک ایسا بم ہوتا ہے جس میں تابکاری مواد، جیسا کہ یورینیئم، موجود ہوتا ہے جو روایتی دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا میں پھیل جاتا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ اس بم میں موجود تابکاری مواد کسی جوہری بم جیسا ہو۔ اس بم میں ہسپتالوں، جوہری بجلی گھروں اور تحقیقی لیبارٹریز میں استعمال ہونے والا تابکاری مواد بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ کافی کم لاگت سے تیار ہو جاتے ہیں اور جوہری ہتھیاروں کی نسبت کم وقت میں بن جاتے ہیں۔ ان کو کسی گاڑی پر لاد کر لے جایا جا سکتا ہے۔ریڈیو ایکٹیو مواد کے ہوا میں بکھرنے سے کینسر یا سرطان جیسی بیماری ہو سکتی ہے۔ اسی لیے ایسا بم جس علاقے میں استعمال ہو، وہاں آبادی میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔

جس مقام پر بم پھٹتا ہے وہاں سے لوگوں کو نکالا جاتا ہے تاکہ تابکاری کے اثرات کو زائل کیا جا سکے۔ اکثر ایسے علاقے کو مکمل طور پر خالی کروا لیا جاتا ہے۔فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹ کے مطابق اگر نیو یارک میں مین ہیٹن کے مقام پر 9 گرام کوبالٹ اور پانچ کلو ٹی این ٹی ملے بم کا استعمال کیا جائے، تو پورا شہر دہائیوں تک رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔اسی وجہ سے ڈرٹی بم کو وسیع پیمانے پر خلل ڈالنے والے ہتھیار کہا جاتا ہے تاہم یہ زیادہ قابل بھروسہ نہیں ہوتے۔اس میں موجود تابکاری مواد کو مخصوص علاقے میں پھیلانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ یہ پاوڈر کی شکل میں ہو تاہم اگر اس کے ذرات زیادہ چھوٹے ہوں یا تیز ہوا موجود ہو، تو یہ زیادہ اثر نہیں ڈالتے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل