ہومانٹرنیشنلایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات بناؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات بناؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات بناؤں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اگر وہ وائٹ ہاؤس واپس آئے تو واشنگٹن تہران کے ساتھ دوستانہ تعلقات بنائے گا۔ انہوں نے یہ ریمارکس نیو جرسی میں عالمی امن کی بحالی کے اپنے منصوبے کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دئیے۔ ٹرمپ نے تہران پر فلسطینی گروپ حماس کی مالی معاونت کا الزام عائد کرنے کے بعد کہا کہ میں ایران کے لیے برا نہیں ہوں، ہم دوستانہ رویہ اختیار کرنے والے ہیں، مجھے امید ہے کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں. خیال رہے امریکہ نے 2018 میں ایران جوہری معاہدے سے ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران دستبرداری اختیار کی تھی، اور انہوں نے اس وقت اس معاہدے کو اب تک کا بدترین معاہدہ قرار دیا تھا۔

مشترکہ جامع پلان آف ایکشن جس پر 2015 میں ایران، چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور سابق امریکی صدر براک اوباما کی امریکی انتظامیہ نے دستخط کیے تھے، جس کے بعد تہران نے ملک سے بین الاقوامی پابندیاں ہٹانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل