ہومتازہ ترینبریکس ممالک میں شامل ہونا چاہتے ہیں، آذربائیجان

بریکس ممالک میں شامل ہونا چاہتے ہیں، آذربائیجان

بریکس ممالک میں شامل ہونا چاہتے ہیں، آذربائیجان

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو میں آذربائیجان کے سفیر پولاد بلبلوگلو نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ باکو سے قبل ایک انٹرویو میں کہا کہ آذربائیجان بریکس میں شامل ہونا چاہے گا. جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا باکو نے انضمام میں شمولیت کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ بریکس میں شامل ہونے کے خواہشمند ممالک کی ایک لمبی قطار ہے لہٰذا آذربائیجان نے بھی اس تنظیم میں باضابطہ شمولیت پر مکمل آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے روسی ساتھیوں سے اس بارے میں بات بھی کی ہے، لیکن یہ عمل اپنے مقررہ وقت کے مطابق جاری ہے.

ماہرین کے مطابق اس حوالے سے پاکستان بھی بریکس ممالک کا رکن بننا چاہتا ہے اور چین اسے بریکس کا رکن بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بریکس سربراہی اجلاس میں پاکستان کے غیرسرکاری نمائندوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کر چکی ہے۔ پاکستان نے پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ بریکس کی رکنیت کے حصول کے لیے باضابطہ طور پر گزشتہ برس نومبر میں درخواست دی تھی جہاں یہ بلاک دنیا میں انتہائی تیزی سے اہم حیثیت حاصل کر رہا ہے۔
پانچ ملکوں پر مشتمل بریکس ممالک کے گروپ پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں جہاں اس گروپ میں برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ کے ساتھ بھارت بھی شامل ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل