ہومتازہ ترینروس کے مشرق بعید میں شدید زلزلہ

روس کے مشرق بعید میں شدید زلزلہ

روس کے مشرق بعید میں شدید زلزلہ

ماسکو (صداۓ روس)
روسی اکیڈمی آف سائنسز کی جیو فزیکل سروس کی مقامی شاخ نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کی شام روس کے مشرق بعید کامچٹکا جزیرہ نما میں 7.0 شدت کا زلزلہ درج کیا گیا تھا۔ اس طاقتور زلزلے کی شدت 7.0 تھی۔ سائنس دانوں نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرو پاولوسک کامچٹسکی کے علاقائی انتظامی مرکز میں زلزلے کی شدت 6.0 تھی۔

دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 30 میل اور اس کا مرکز ساحلی شہر پیٹرو پاولوسکی تھا۔ مقامی جیو فزیکل سروس کے مطابق زلزلہ چھ کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کا مرکز بحرالکاہل میں 108 کلومیٹر جنوب مشرقی علاقہ تھا۔ سونامی وارننگ سسٹم کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل