ہومتازہ ترینروسی بمبار نے کورسک میں گلائیڈ بموں سے یوکرینی اہداف کو تباہ...

روسی بمبار نے کورسک میں گلائیڈ بموں سے یوکرینی اہداف کو تباہ کردیا

روسی بمبار نے کورسک میں گلائیڈ بموں سے یوکرینی اہداف کو تباہ کردیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ روسی سخوئی 34 فرنٹ لائن بمبار طیارے نے سرحدی ریجن کورسک میں بڑے پیمانے پر یوکرائنی افرادی قوت اور بکتر بند فوجی ہارڈ ویئر کے خلاف رات کے وقت گلائیڈ بموں کے ذریعے حملہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی ایرو اسپیس فورسز کے ایک سخوئی 34 ملٹی رول سپرسونک لڑاکا بمبار طیارے نے کورسک کے سرحدی علاقے میں ایک عارضی تعیناتی کی جگہ پر کثیر تعداد میں یوکرین کی افرادی قوت اور بکتر بند فوجی سازوسامان پر حملہ کر کے دشمن کے اہداف کو تباہ کردیا ہے.

روسی وزارت دفاع بیان کے مطابق دشمن کے مضبوط اہداف کے خلاف حملہ یونیفائیڈ گلائیڈ/ایڈجسٹمنٹ ماڈیول کے ساتھ اپ گریڈ شدہ فضائی بموں کے ذریعے کیا گیا۔ وزارت دفاع نے مزید کہا کہ جاسوسی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مصدقہ اطلاعات موصول ہونے کے بعد کہ ان اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے. خیال رہے یوکرین کی فوج نے 6 اگست کو سرحدی کورسک کے علاقے پر حملہ کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل