ہومتازہ ترینکورسک ریجن پر حملہ ناکام: بازی یوکرین کے ہاتھ سے نکل رہی...

کورسک ریجن پر حملہ ناکام: بازی یوکرین کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، فنانشل ٹائمز

کورسک ریجن پر حملہ ناکام: بازی یوکرین کے ہاتھ سے نکل رہی ہے، فنانشل ٹائمز

ماسکو (صداۓ روس)
فنانشل ٹائمز نے نامعلوم یوکرائنی آرٹلری بریگیڈ کمانڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے اپنے “کم وسائل” کو روس کے سرحدی علاقے کورسک ریجن میں منتقل کرنے سے روسی افواج کو دونباس میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ بریگیڈ کمانڈر کے مطابق یوکرینی فوجی اسلح کی کمی کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ روس کے کورسک ریجن میں دراندازی کے لیے گولہ بارود وہاں منتقل کیا گیا تھا۔

آپریشن میں شامل اہلکاروں کے مطابق کیف نے دونیسک اور خارکوف علاقوں جہاں شدید ترین لڑائیاں جاری ہیں وہاں سے بھی 10,000 فوجیوں کو کورسک کی لڑائی میں منتقل کیا ہے، جن میں اس کی ایلیٹ فضائی افواج اور مشینی بریگیڈ شامل ہیں. اخبار کے مطابق روسی فوجی اب بھی یوکرین کے دفاعی راستے سے گزر رہے ہیں، دیہاتوں اور قصبوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور ماسکو کو مشرقی یوکرین کے دونیسک علاقے پر مکمل کنٹرول کے اپنے مقررہ ہدف کے قریب لا رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل