ہومانٹرنیشنلچین نے شہریوں کو گاڑیاں خریدنے کیلئے دی گئی سبسڈی دوگنی کردی

چین نے شہریوں کو گاڑیاں خریدنے کیلئے دی گئی سبسڈی دوگنی کردی

چین نے شہریوں کو گاڑیاں خریدنے کیلئے دی گئی سبسڈی دوگنی کردی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین نے صارفین کو اپنی پرانی گاڑیوں کو ترک کرنے اور نئی گاڑیاں خریدنے کے لیے مالی امداد میں اضافہ کیا ہے۔چین نے صارفین کو اپنی پرانی گاڑیوں کو ترک کرنے اور نئی گاڑیاں خریدنے کی ترغیب دینے کے لیے مالی امداد میں اضافہ کیا ہے۔وزارت تجارت اور چھ دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی خریداری کے لیے سبسڈی کو اپریل کے مقابلے میں 10ہزار یوآن(1ہزار399ڈالر) سے دوگنا کرتے ہوئے 20ہزار یوآن کردیا گیا ہے۔ایندھن سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کی خریداری کے لیے سبسڈی 7 ہزار یوآن سے بڑھا کر 15 ہزار یوآن کر دی گئی ہے۔

نئی پالیسی کا اطلاق رواں سال 24 اپریل سے 10 جنوری 2025 کے درمیان جمع کرائی جانے والی سبسڈی کی درخواستوں پر ہوگا۔انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں رواں سال جنوری سے جولائی تک تقریبا 50 لاکھ نئی انرجی مسافر گاڑیاں اور ایندھن سے چلنے والی65لاکھ 70ہزارگاڑیاں انفرادی صارفین کو فروخت کی گئیں جو بالترتیب گزشتہ سال کے مقابلے میں 33.7 فیصد اضافہ اور 15 فیصد کم ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل