ہومانٹرنیشنلکولمبیا کی اسرائیل کو کوئلے کی برآمدات بند، حماس کا خیرمقدم

کولمبیا کی اسرائیل کو کوئلے کی برآمدات بند، حماس کا خیرمقدم

کولمبیا کی اسرائیل کو کوئلے کی برآمدات بند، حماس کا خیرمقدم

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
حماس نے کولمبیا کے صدر کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے ذریعے اسرائیلی حکومت کےلئے پتھر کے کوئلے کی برآمد پر پابندی لگادی گئی ہے۔ حماس نے اسرائیلی حکومت کے لئے پتھر کے کوئلے کی سپلائی بند کرنے کے حکومت کولمبیا کے فیصلے کو شجاعانہ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ کولمبیا کے صدر گوستاؤ پیٹرو نے ایک فرمان صادر کرکے اسرائیلی حکومت کے لئے پتھر کا کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

انہوں نے یہ اقدام نتن یاہو حکومت پر غزہ میں جنگ بندی قبول کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے کی غرض سے کیا ہے۔ حماس نے حکومت کولمبیا کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے دنیا کے سبھی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ اپنے روابط منقطع کرلیں، اس کو الگ تھلگ کریں، اس پر پابندیاں لگائيں اور جنگی جرائم پر اس اسرائیلی حکومت کے حکام پر مقدمہ چلائيں۔
حماس نے بھی ایک بیان جاری کرکے کولمبیا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔تنظیم فلسطین حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کولمبیا کا یہ اقدام فلسطینی قوم کی ایک کامیابی ہے جس کی اس وقت نسل کشی کی جارہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل