ہومتازہ ترینکورسک دراندازی کے بعد یوکرین سے بات نہیں ہوگی، روس

کورسک دراندازی کے بعد یوکرین سے بات نہیں ہوگی، روس

کورسک دراندازی کے بعد یوکرین سے بات نہیں ہوگی، روس

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا کہ کورسک ریجن پر کیف کے حملے کے بعد ماسکو یوکرین کے ساتھ اس وقت تک بات چیت نہیں کرے گا جب تک دشمن کو مکمل شکست نہیں دی جاتی۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ نو نازیوں کی طرف سے کورسک ریجن کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی کے بعد سب کچھ اپنی جگہ پر آ گیا اور واضح ہوگیا ہے کہ یوکرین دہشت گرد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے بعد ثالثوں کی طرف سے امن کے بارے میں بیکار گفتگو ختم ہوگئی ہے۔ سابق روسی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روس میں اب ہر کوئی سمجھتا ہے کہ اب خواہ کچھ بھی جائے جب تک دشمن کو مکمل طور پر شکست نہیں دی جاتی اس وقت تک یوکرین سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ روسی فضائی دفاعی فورسز نے گزشتہ رات پانچ علاقوں میں 45 یوکرائنی بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں (یو اے وی) کو مار گرایا۔ روس کی وزارت دفاع نے روز اطلاع دی ہے کہ یہ حالیہ لڑائی میں سب سے بری تعداد میں دشمن کے ڈرون حملے کی ناکامی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل