جاپانی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان میں مسافروں کو حال ہی میں ایک غیر معمولی وجہ سے پروازوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ہوکائیڈو کے نیو چٹوز ہوائی اڈے پر بورڈنگ گیٹس کے قریب ایک دکان سے قینچی کا ایک جوڑا لاپتہ ہو گیا، جس سے آپریشن روک دیا گیا۔ تاہم اب اطلاعات ا رہی ہیں کہ چٹوز ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن بحال کیا جا رہا ہے. یاد رہے ہفتے کے روز جاپانی ائیر پورٹ پر قینچیاں گم ہونے سے 36 پروازیں منسوخ اور 201 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں تھیں۔
ہفتے کے روز جاپان کے نیو چٹوز ایئر پورٹ پر بورڈنگ گیٹس کے قریب اسٹور سے قینچیاں گم ہوئیں جس کے باعث ڈومیسٹک ٹرمینل پر سکیورٹی چیک تقریباً 2 گھنٹے معطل رہا۔ سیکورٹی چیک معطل رہنے سے سیکڑوں مسافر پھنس گئے اور ائیر پورٹ پر مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔ قینچیوں کو تلاش کیے بغیر ہی 2 گھنٹے بعد ٹرمینل پر سکیورٹی چیک اور فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا۔ حکام کے مطابق گم ہونے والی قینچیاں اگلے روز اسی اسٹور سے مل گئیں۔