ہومانٹرنیشنلغزہ میں خوفناک جنگ کو ختم کرانا چاہیے، امریکی سینیٹر

غزہ میں خوفناک جنگ کو ختم کرانا چاہیے، امریکی سینیٹر

غزہ میں خوفناک جنگ کو ختم کرانا چاہیے، امریکی سینیٹر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی سینیٹ کے رکن برنی سینڈرس نے شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنوینشن میں تقریر کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی سینیٹ کے رکن برنی سینڈر‎س نے کہا کہ ہمیں غزہ میں خوفناک جنگ کو ختم کرانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔
سینڈرس نے اس سے قبل بھی حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ امریکی عوام، غزہ میں نیتن یاہو کی خوف ناک جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے بہت پہلے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیلی حکومت کی فوجی امداد بھی روکی جائے۔ برنی سینڈر‎س نے غزہ میں جنگ بندی کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام، غزہ میں نیتن یاہو کی خوف ناک جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل