ہومانٹرنیشنلجنوبی افریقہ کی روس کو پھلوں اور شراب کی برآمدات بڑھانے میں...

جنوبی افریقہ کی روس کو پھلوں اور شراب کی برآمدات بڑھانے میں دلچسپی

جنوبی افریقہ کی روس کو پھلوں اور شراب کی برآمدات بڑھانے میں دلچسپی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے ایزوسٹیا روزنامہ نے ماسکو میں جنوبی افریقہ کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ جنوبی افریقہ روسی علاقوں میں اپنے پھلوں اور شرابوں کی برآمدات کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس مقصد کے لیے سرگرم کوششیں کر رہا ہے. سفارتی مشن نے کہا ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ ہماری مصنوعات کے لیے روایتی مقامات ہیں، بشمول پھل اور شراب یہ ہی وجہ ہے کہ اب ہم روس کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر روسی ریجنز میں برآمدات بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ہمارے پاس یورال کے شہر یکاترینبرگ اور مشرقی بعید کے شہر ولادی ووستوک میں اعزازی قونصل خانے ہیں۔ یہ علاقے جنوبی افریقہ کے سفارت خانے کے ساتھ بہت قریبی تعاون کرتے ہیں.

افریقی سفارت خانے نے کہا کہ وہ روس اور جنوبی افریقہ کے درمیان بہتر تجارتی تعاون کو ماسکو میں اپنے کام کی ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے۔ سفارتی مشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمارے ممالک کئی دہائیوں پرانی تاریخ کے ساتھ بہت اعلی سطح کے سیاسی تعلقات رکھتے ہیں، لیکن ہمارا تجارتی حجم اتنا زیادہ نہیں ہے جتنا کہ ہم چاہتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سفارت کاروں نے مزید کہا کہ دونوں فریق تجارت کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل