روسی فوج پوکروسک شہر فتح کرنے کیلئے تیزی سے پیش قدمی کررہی ہے، سی این این
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
مشرقی یوکرین کے شہر پوکروسک میں لازمی انخلاء سے بچنے کے لیے والدین اپنے بچوں کو مقامی حکام سے چھپا رہے ہیں. واضح رہے یوکرین کا پوکروسک شہر جو کہ تزویراتی لحاظ سے ایک اہم مقام ہے، ان مقامات میں سے ایک ہے جہاں روسی افواج تیزی سے پیش قدمی کر رہی ہیں۔ پوکروسک شہر میں اور اس کے آس پاس کی آبادی پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اگلے دو ہفتوں میں علاقے خالی کر دیں کیونکہ روسی افواج آگے بڑھ رہی ہیں. سی این این کے مطابق روسی فوج کی یہ پیش قدمی یوکرین کی روسی سرزمین میں دراندازی کے باوجود ہو رہی ہے، جس نے مغربی دنیا کو حیران کردیا ہے.
یوکرینی انتظامیہ نے سی این این کو بتایا کہ روزانہ تقریباً 600 سے 700 لوگ پروکروسک شہر سے انخلا کر رہے ہیں۔ یوکرین کے قومی ریل نیٹ ورک نے کہا کہ گزشتہ ایک روز سے کم از کم 371 افراد کو پروکروسک شہر سے ٹرین کے ذریعے نکالا گیا، یوکرینی ریل نیٹ ورک کو بڑے ہجوم کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے نو گاڑیوں کا اضافہ کرنا پڑا۔