ہومانٹرنیشنلروسی فوج پوکروسک سے صرف 6 میل کے فاصلے پرپہنچ گئی، بی...

روسی فوج پوکروسک سے صرف 6 میل کے فاصلے پرپہنچ گئی، بی بی سی

روسی فوج پوکروسک سے صرف 6 میل کے فاصلے پرپہنچ گئی، بی بی سی

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کا مشرقی پوکروسک قصبہ دونباس کے مشرقی علاقے میں یوکرینی افواج کے زیر استعمال لاجسٹک مرکز کے طور پر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ایک اہم ریلوے اسٹیشن کا مرکز بھی ہے، اور یہ کئی اہم سڑکوں کے چوراہے پر واقع ہے۔ بی بی سی کے مطابق روسی افواج کی کئی مہینوں سے اس قصبے پر تسلط کرنے کی کوشش جاری تھی، لیکن اس ماہ ان کی پیش قدمی تیز ہوگئی ہے اور اب خیال کیا جاتا ہے کہ روسی فوج اس شہر سے محض 10 کلومیٹر یا (6 میل) سے بھی کم دور ہیں۔ جنگ سے پہلے پوکروسک تقریباً 69,000 رہائشیوں کا گھر تھا، جن میں سے بہت سے کوئلے کی کان کنی، دھات کاری اور مشین سازی میں ملازم تھے۔

روسیوں کی پیش قدمی کے ساتھ ہی حالیہ مہینوں میں ہزاروں افراد وہاں سے چلے گئے، لیکن اب بچوں والے خاندانوں کو بھی انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ بی بی سے نے بتایا کہ شہریوں کے پاس باہر نکلنے کے لیے صرف ایک یا دو ہفتے تھے. بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کو امید تھی کہ روس کے کورسک کے علاقے پر قبضہ کر کے وہ روسی فوجیوں کو ان کی مشرقی پیش قدمی سے ہٹانے میں کامیاب ہو جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا، بلکہ اس کے برعکس پوکروسک اور شمال مشرق میں توریٹسک پر روسی فوج کی پیش قدمی مزید تیز ہوگئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل