تھائی لینڈ نے سیاحوں کو بھی سیاحتی ویزا پر کام کرنے کی اجازت دے دی
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
تھائی لینڈ نے گزشتہ ماہ ایک نئی ویزا اسکیم شروع کی، جس کے تحت وہ لوگ جو عام طور پر سیاح کے طور پر آتے ہیں، انہیں بھی ملک میں دیر تک قیام کرنے اور وہاں سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ڈیسٹینیشن تھائی لینڈ ویزا (ڈی ٹی وی) نامی اس نئی ویزا اسکیم کا آغاز پندرہ جولائی کو کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد وہ لوگ جو آن لائن گھروں سے کام کرتے ہیں، یا آفس جائے بغیر کہیں سے بھی ڈیجیٹل ذرائع سے اپنی ڈيوٹی کر سکتے ہیں، یا اس طرح کے فری لانسرز جنہیں ڈیجیٹل خانہ بدوش کہا جاتا ہے، انہیں ملک میں 180 دن تک رہنے کی اجازت ہونے کے ساتھ ہی بطور سیاح کام کرنے بھی اجازت ہو گی۔ ایسی سفری دستاویز پانچ سال کے لیے کارآمد ہوں گی۔