ہومتازہ ترینقازقستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی حجم بڑھائیں گے، وزیراعظم تاجکستان

قازقستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی حجم بڑھائیں گے، وزیراعظم تاجکستان

قازقستان اور تاجکستان کے درمیان تجارتی حجم بڑھائیں گے، وزیراعظم تاجکستان

آستانہ (صداۓ روس)
تاجکستان کے وزیراعظم کوخیر رسول زادہ نے صدر قاسم جومارت توکایف کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ قازقستان اور تاجکستان کے صدور نے اپنی حکومتوں کے لیے باہمی تجارتی حجم کو 2 بلین ڈالر تک بڑھانے کا جو ٹاسک مقرر کیا ہے وہ قابل عمل ہے۔ رسول زودہ نے کہا کہ قازقستان کئی سالوں سے غیر ملکی تجارتی کاروبار میں مستقل طور پرایک اہم مقام رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی ٹرن اوور میں تقریباً %20 اضافہ دیکھا گیا تھا. توکایف نے رسول زادہ کا ایک اعلیٰ سطحی کاروباری فورم کے انعقاد میں ان کی معاونت پر شکریہ ادا کیا اور تاجکستان کے ساتھ تعمیری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قازقستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مجلسی اولی تاجک پارلیمنٹ کی مجلسی نموینداگون (ایوان زیریں) کے چیئرمین محمودطائر زوکرزادہ کے ساتھ ملاقات میں بین الپارلیمانی تعلقات کو تیز کرنے کی صدر امام علی رحمان کی تجویز کی حمایت کی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل